حصار؍ ہریانہ، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمال مغربی ریلوے 29؍ستمبر کو سرسا سے نوکھا کے درمیان اسپیشل ٹرین چلائے گی۔یہ ٹرین راجستھان میں مقام دھام میلہ دیکھنے جانے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ریلوے کے ٹریفک انچارج اجے گوتم نے بتایا کہ یہ خصوصی ٹرین ہریانہ کے سرسا سے 29؍ستمبر کو صبح 8:45بجے روانہ ہو کر تقریبا 10گھنٹے کے سفر کے بعد شام ساڑھے 6 بجے راجستھان کے نوکھا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔اسی طرح یہ خصوصی ٹرین یکم اکتوبر کو نوکھا سے صبح 9 بج کر 45منٹ پر روانہ ہوکر شام ساڑھے سات بجے سرسا پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرین ڈینگ، بھٹو، آدم پور، جاکھوڑ کھیرا، حصار، چروڈ، سیونی ، جھومپا ، سدل پور ، چر ، رتن گڑھ، بیکانیر اور نوکھا اسٹیشنوں پر رکے گی۔قابل ذکر ہے کہ مقام دھام بشنوئی کمیونٹی کا مقدس دھام ہے۔